KIYA BHAINS KI QURBANI JAIZ HAI

 بسم الله الرحمن الرحيم

الجواب بعون الملک الوهاب اللهم هداية الحق والصواب

بھینس کی قربانی بالکل جائز ہے کیونکہ جمہور علما،  فقہا،محدثین اور علمائے لغت نے اس بات کی صراحت فرمائی ہے کہ بھینس گائے ہی کی ایک قسم ہے۔

مصنف عبدالرزاق میں ایک طویل حدیث پاک میں یہ بھی ہے: وتحسب الجواميس مع البقربھینسوں کو گائے کے ساتھ شمار کیا جائے گا۔            (مصنف عبدالرزاق جلد4 ص 24 حدیث 6851 المجلس العلمی)

فقہ حنفی کی مشہور کتاب فتاویٰ شامی میں ہے:(قوله والجاموس) هو نوع من البقر كما في المغرب، فهو مثل البقر في الزكاة والأضحية والربا۔یعنی ”الجاموس(بھینس)“ یہ گائےکی ایک نوع ہےجیسا کہ(کتاب) المغرب میں ہے تو بھینس زکوٰۃ اور قربانی اور سود کے معاملے میں گائے کی طرح ہے۔ (ردالمحتار باب زکاۃ الغنم ج2 ص280)

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain