Waleema ke khane ka haqdar kaon

Azmat Ansari:
کیا.فرماتےہیں.علمائے کرام  و مفتیان عظام
مسئلہ.ذیل کے بارے میں  ک ولیمہ کے کھانے کااصل حقدار کون ہوتاہے.اسکی.پوری.وضاحت فرمائےکہ یہ اصل  کھانے کاحق کس کا ھوتا ھے
اسکوکون کون کھا سکتاھے
اسکی.پوری.تحقیق مطلوب ھے قرآن.وحدیث.کی.روشنی.میں.معدلائل.کے.وضاحت.فرمائے.۔۔۔۔۔۔؟
المستفتی محمد قربان دھلی

*جواب نمبر 1054*
*الجواب و باللہ التوفيق :-*
ولیمہ ایک مسنون دعوت ہے جو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشی میں مسلمان مرد کی طرف سے کی جاتی ہے۔ رشتہ داروں، دوستوں اور پڑوسیوں کی دعوتِ طعام کرنے سے خوشی کالطف دوبالا ہوجاتا ہے اور نئے گھر کے آغاز پر خاندان مل کر اظہار محبت کرتے ہیں، ناداروں اور مفلسوں کو کھانا کھلانے سے وہ بھی اس خوشی میں شریک ہوجاتے ہیں جس سے برکت حاصل ہوتی ہے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیثِ مبارکہ میں رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اخراجات کی ترتیب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ پہلے اپنی ذات پر خرچ کرو، پھر اگر کچھ بچے تو اپنے اہل و عیال پر خرچ کرو، پھر اگر اپنے اہل و عیال سے کچھ بچے تو اپنے رشتہ داروں پر اور اگر رشتہ داروں سے بھی کچھ بچ جائے تو ادھر ادھر اپنے سامنے، دائیں بائیں والوں پر خرچ کرو۔ اسی طرح قرآنِ مجید میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے:
يَسْأَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ قُلْ مَا أَنفَقْتُم مِّنْ خَيْرٍ فَلِلْوَالِدَيْنِ وَالأَقْرَبِينَ وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللّهَ بِهِ عَلِيمٌ.(البقرة، 2: 215)
رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسے ولیمے کو بدترین قرار دیا جس میں اغنیاء کی دعوت کی جائے اور فقراء کو چھوڑ دیا جائے۔
عَنْ اَبِي هُرَيْرَةَ  اَنَّهُ کَانَ يَقُولُ شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الْوَلِيمَةِ يُدْعَی لَهَا الْاَغْنِيَاءُ وَيُتْرَکُ الْفُقَرَاءُ وَمَنْ تَرَکَ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَی اﷲَ وَرَسُولَهُ.
(بخاري، الصحيح، 5: 1985، رقم: 4882، بيروت، لبنان:)
اس لیے حسبِ استطاعت دعوتِ ولیمہ کا انتظام کیا جائے اور رشتہ داروں، دوستوں، ہمسایوں، غرباء، مساکین اورر مستحقین کو دعوتِ ولیمہ میں شامل کیا جائے۔ تمام وسائل نمود و نمائش پر خرچ کرنے اور قرض اٹھا کر دکھاوے کے لیے بڑی بڑی دعوتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے۔فقط واللہ اعلم بالصواب

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain