قیامت کا منظر آیات قرآنیہ کی روشنی میں

                               قیامت کا منظر۔
:
لذتون کو ختم کرنے والی ( موت ) کو یاد کرو۔۔۔( حدیث )
:
فَاِذَا نُفِـخَ فِى الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَـهُـمْ يَوْمَئِذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوْنَ (101)
پھر جب صور پھونکا جائے گا تو اس دن ان میں نہ رشتہ داریاں رہیں گی اور نہ کوئی کسی کو پوچھے گا۔
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٝ فَاُولٰٓئِكَ هُـمُ الْمُفْلِحُوْنَ (102)
پھر جن کا پلہ بھاری ہوا تو وہی فلاح پائیں گے۔
وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٝ فَاُولٰٓئِكَ الَّـذِيْنَ خَسِرُوٓا اَنْفُسَهُـمْ فِىْ جَهَنَّـمَ خَالِـدُوْنَ (103)
اور جن کا پلہ ہلکا ہوگا تو وہی یہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اپنا نقصان کیا، ہمیشہ جہنم میں رہنے والے ہوں گے۔
تَلْفَحُ وُجُوْهَهُـمُ النَّارُ وَهُـمْ فِيْـهَا كَالِحُوْنَ (104)
ان کے مونہوں کو آگ جھلس دے گی اور وہ اس میں بد شکل ہونے والے ہوں گے۔
اَلَمْ تَكُنْ اٰيَاتِىْ تُـتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُـمْ بِـهَا تُكَذِّبُوْنَ (105)
کیا تمہیں ہماری آیتیں نہیں سنائی جاتی تھیں پھر تم انہیں جھٹلاتے تھے۔
قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّيْنَ (106)
کہیں گے اے ہمارے رب ہم پر ہماری بدبختی غالب آگئی تھی اور ہم لوگ گمراہ تھے۔
رَبَّنَـآ اَخْرِجْنَا مِنْـهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظَالِمُوْنَ (107)
اے رب ہمارے ہمیں اس سے نکال دے اگر پھر کریں تو بے شک ہم ظالم ہوں گے۔
قَالَ اخْسَئُـوْا فِيْـهَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ (108)
فرمائے گا اس میں پھٹکارے ہوئے پڑے رہو اور مجھ سے نہ بولو۔
اِنَّهٝ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِىْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَـآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَـمْنَا وَاَنْتَ خَيْـرُ الرَّاحِـمِيْنَ (109)
میرے بندوں میں سے ایک گروہ تھا جو کہتے تھے اے ہمارے رب ہم ایمان لائے تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر اور تو بڑا رحم کرنے والا ہے۔
فَاتَّخَذْتُمُوْهُـمْ سِخْرِيًّا حَتّــٰٓى اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِىْ وَكُنْتُـمْ مِّنْـهُـمْ تَضْحَكُـوْنَ (110)
سو تم نے ان کی ہنسی اڑائی یہاں تک کہ انہوں نے تمہیں میری یاد بھی بھلا دی اور تم ان سے ہنسی ہی کرتے رہے۔
اِنِّـىْ جَزَيْتُهُـمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَـرُوٓا اَنَّـهُـمْ هُـمُ الْفَآئِزُوْنَ (111)
آج میں نے انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہوئے۔
قَالَ كَمْ لَبِثْتُـمْ فِى الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ (112)
فرمائے گا تم زمین پر گنتی کے کتنے برس رہے۔
قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَاسْاَلِ الْعَآدِّيْنَ (113)
کہیں گے ایک دن یا اس سے بھی کم رہے ہیں پس آپ گنتی کرنے والوں سے پوچھ لیں۔
قَالَ اِنْ لَّبِثْتُـمْ اِلَّا قَلِيْلًا ۖ لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُـمْ تَعْلَمُوْنَ (114)
فرمائے گا تم اس میں تھوڑا ہی رہے ہو، کاش کہ تم سمجھ لیتے۔
اَفَحَسِبْتُـمْ اَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ (115)
سو کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں نکما پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہمارے پاس لوٹ کر نہیں آؤ گے۔
فَـتَعَالَى اللّـٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ ۖ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْـمِ (116)
سو اللہ بہت ہی عالیشان ہے جو حقیقی بادشاہ ہے، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، عرش عظیم کا مالک ہے۔
وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّـٰهِ اِلٰـهًا اٰخَرَۙ لَا بُرْهَانَ لَـهٝ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٝ عِنْدَ رَبِّهٖ ۚ اِنَّهٝ لَا يُفْلِـحُ الْكَافِرُوْنَ (117)
اور جس نے اللہ کے ساتھ اور معبود کو پکارا، جس کی اس کے پاس کوئی سند نہیں، تو اس کا حساب اسی کے رب کے ہاں ہوگا، بے شک کافر نجات نہیں پائیں گے۔
وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَـمْ وَاَنْتَ خَيْـرُ الرَّاحِـمِيْنَ (118)
اور کہو اے میرے رب معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔

سورہ مومنوں ۔۔

یہ قرآن مجید کی آیات ان کیلیے ھے جو اللہ تعالٰی کی مخلوق کو قرآن مجید کو پڑھنے اور سمجھنے اور اس پر عمل کرنے سے روکتے ہیں ۔۔

اُولٰٓئِكَ الَّـذِيْنَ لَعَنَهُـمُ اللّـٰهُ فَاَصَمَّهُـمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَهُمْ (23)
یہی وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے پھر انہیں بہرا اور اندھا بھی کر دیا ہے۔
اَفَلَا يَتَدَبَّرُوْنَ الْقُرْاٰنَ اَمْ عَلٰى قُلُوْبٍ اَقْفَالُـهَا (24)
پھر کیوں قرآن پر غور نہیں کرتے کیا ان کے دلوں پر قفل پڑے ہوئے ہیں۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ ارْتَدُّوْا عَلٰٓى اَدْبَارِهِـمْ مِّنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُـمُ الْـهُـدَى ۙ الشَّيْطَانُ سَوَّلَ لَـهُـمْ وَاَمْلٰى لَـهُمْ (25)
بے شک جو لوگ پیچھے کی طرف الٹے پھر گئے بعد اس کے کہ ان پر سیدھا راستہ ظاہر ہو چکا، شیطان نے ان کے سامنے برے کاموں کو بھلا کر دکھایا اور انہیں آرزو دلائی۔
ذٰلِكَ بِاَنَّـهُـمْ قَالُوْا لِلَّـذِيْنَ كَرِهُوْا مَا نَزَّلَ اللّـٰهُ سَنُطِيْعُكُمْ فِىْ بَعْضِ الْاَمْرِ ۖ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ اِسْرَارَهُمْ (26)
یہ اس لیے کہ وہ ان لAzmat Ansari:
وگوں سے کہنے لگے جنہوں نے اسے ناپسند کیا جو اللہ نے نازل کیا ہے کہ بعض باتوں میں ہم تمہارا کہا مانیں گے، اور اللہ ان کی رازداری کو جانتا ہے۔
فَكَـيْفَ اِذَا تَوَفَّتْـهُـمُ الْمَلَآئِكَـةُ يَضْرِبُوْنَ وُجُوْهَهُـمْ وَاَدْبَارَهُمْ (27)
پھر کیا حال ہوگا جب ان کی روحیں فرشتے قبض کریں گے، ان کے مونہوں اور پیٹھوں پر مار رہے ہوں گے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّـهُـمُ اتَّبَعُوْا مَآ اَسْخَطَ اللّـٰهَ وَكَرِهُوْا رِضْوَانَهٝ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَـهُمْ (28)
یہ اس لیے کہ یہ اس پر چلے جس پر اللہ ناراض ہے اور انہوں نے اللہ کی رضامندی کو برا جانا، پھر اس نے بھی ان کے اعمال اکارت کر دیے۔
اَمْ حَسِبَ الَّـذِيْنَ فِىْ قُلُوْبِـهِـمْ مَّرَضٌ اَنْ لَّنْ يُّخْرِجَ اللّـٰهُ اَضْغَانَـهُـمْ (29)
کیا وہ لوگ کہ جن کے دلوں میں مرض (نفاق) ہے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ اللہ ان کی دبی دشمنی ظاہر نہ کرے گا۔
وَلَوْ نَشَآءُ لَاَرَيْنَاكَهُـمْ فَلَعَرَفْتَـهُـمْ بِسِيْمَاهُـمْ ۚ وَلَتَعْرِفَـنَّـهُـمْ فِىْ لَحْنِ الْقَوْلِ ۚ وَاللّـٰهُ يَعْلَمُ اَعْمَالَكُمْ (30)
اور اگر ہم چاہتے تو آپ کو وہ لوگ دکھا دیتے پس آپ اچھی طرح سے انہیں ان کے نشان سے پہچان لیتے، اور آپ انہیں طرز کلام سے پہچان لیں گے، اور اللہ تمہارے اعمال کو جانتا ہے۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتّـٰى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِيْنَ مِنْكُمْ وَالصَّابِـرِيْنَ وَنَبْلُوَ اَخْبَارَكُمْ (31)
اور ہم تمہیں آزمائیں گے یہاں تک کہ ہم تم میں سے جہاد کرنے والوں کو اور صبر کرنے والوں کو معلوم کرلیں اور تمہارے حالات کو جانچ لیں۔
اِنَّ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا وَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّـٰهِ وَشَآقُّوا الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُـمُ الْـهُـدٰى لَنْ يَّضُرُّوا اللّـٰهَ شَيْئًاۖ وَسَيُحْبِطُ اَعْمَالَـهُمْ (32)
بے شک جنہوں نے انکار کر دیا اور اللہ کی راہ سے روکا اور رسول کی مخالفت کی بعد اس کے کہ ان پر سیدھا راستہ واضح ہو چکا وہ اللہ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے، اور (اللہ) ان کے اعمال کو اکارت کر دے گا۔
يَآ اَيُّـهَا الَّـذِيْنَ اٰمَنُـوٓا اَطِيْعُوا اللّـٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ وَلَا تُبْطِلُوٓا اَعْمَالَكُمْ (33)
اے ایمان والو! اللہ کا حکم مانو اور اس کے رسول کا حکم مانو اور اپنے اعمال کو ضائع نہ کرو۔

سورہ محمد۔
بھائی آپ بغیر کسی فرقے کو نشانہ بنائے صرف قرآن و حدیث پیش کرتے رہیں۔

مجھے اللہ تعالٰی پر یقین ھے کہ وہ اپنی ساری مخلوق کو ان شاء اللہ حق کی طرف ھدایت دے گا۔۔
باقی تمام اختلافی باتیں ھمیں چھوڑ دینی چاھییں کیونکہ اس سے ضد اور نفرت اور بغض کے علاوہ اور کچھ حاصل ھونے والا نہیں ہے ۔

قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِـىٓ اَدْعُوٓا اِلَى اللّـٰهِ ۚ عَلٰى بَصِيْـرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِىْ ۖ وَسُبْحَانَ اللّـٰهِ وَمَـآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ (108)
کہہ دو یہ راستہ ہے کہ میں لوگوں کو اللہ کی طرف بلا رہا ہوں، بصیرت کے ساتھ میرا اور میرے تابعداروں کا، اور اللہ پا ک ہے اور میں شرک کرنے والوں میں سے نہیں ہوں۔
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِىٓ اِلَيْـهِـمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰى ۗ اَفَلَمْ يَسِيْـرُوْا فِى الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّـذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِـمْ ۗ وَلَـدَارُ الْاٰخِرَةِ خَيْـرٌ لِّلَّـذِيْنَ اتَّقَوْا ۗ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ (109)
اور تجھ سے پہلے ہم نے جتنے پیغمبر بھیجے وہ سب بستیوں کے رہنے والے مرد ہی تھے ہم ان کی طرف وحی بھیجتے تھے، پھر وہ زمین میں سیر کر کے کیوں نہیں دیکھتے کہ ان لوگوں کا انجام کیا ہوا جو ان سے پہلے تھے، اور البتہ آخرت کا گھر پرہیز کرنے والوں کے لیے بہتر ہے، پھر تم کیوں نہیں سمجھتے۔
حَتّــٰٓى اِذَا اسْتَيْاَسَ الرُّسُلُ وَظَنُّـوٓا اَنَّـهُـمْ قَدْ كُذِبُـوْا جَآءَهُـمْ نَصْرُنَاۙ فَنُجِّىَ مَنْ نَّشَآءُ ۖ وَلَا يُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ (110)
یہاں تک کہ جب رسول نا امید ہونے لگے اور خیال کیا کہ ان سے جھوٹ کہا گیا تھا تب انہیں ہماری مدد پہنچی، پھر جنہیں ہم نے چاہا بچا لیا، اور ہمارے عذاب کو نافرمانوں سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔
لَقَدْ كَانَ فِىْ قَصَصِهِـمْ عِبْـرَةٌ لِّاُولِى الْاَلْبَابِ ۗ مَا كَانَ حَدِيْثًا يُّفْتَـرٰى وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّـذِىْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ كُلِّ شَىْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْـمَةً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُـوْنَ (111)
البتہ ان لوگوں کے حالات میں عقلمندوں کے لیے عبرت ہے، کوئی بنائی ہوئی بات نہیں ہے بلکہ اس کلام کے موافق ہے جو اس سے پہلے ہے اور ہر چیز کا بیان اور ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لیے ہے جو ایمان لاتے ہیں۔

سورہ یوسف ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain