سونے اور جاگنے کے آداب معہ دعا

سونے اور جاگنے کےآداب

1. سونے سےپہلے وضو کرلینا چاہیے ۔

2. بستر کو جھاڑ لینا چاہیے ۔

3. دائیں کروٹ پر ابتدا ءً لیٹنا چاہیے اور داہنے ہاتھ کو دائیں رخسار کےنیچے رکھا جائے

4. الٹا نہیں لیٹنا چاہیے ۔

5. نیز قبلہ کی طرف پاؤں کرکے بھی نہیں لیٹنا چاہیے ۔

6. سونے سے پہلے چراغ چولہا وغیرہ بجھا دینا چاہیے ۔

7. زمین پر سونا آپ ﷺ کی سنت ہے ۔

8. سونے سے پہلے برتنوں کو دھو کرڈھانپ دینا چاہیے ۔

9. عشاء کے بعد جلدی سونا چاہیے ہاں اگر کوئی دینی مشغلہ ہو تو مضائقہ نہیں اسی طرح عشاء سے پہلےبھی نہیں سونا چاہیے ۔

10. سونے سے پہلے یہ دعا پڑھ لینی چاہیے ۔ اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَحْيَا وَأَمُوتُ

11. سونے سے پہلے سورۃ الملک اور سورۃ السجدہ ، تسبیحات فاطمہ پڑھ لے ۔

12. قل ھو اللہ احد اور معوذتین کو پڑھ کر ہاتھ پر پھونک مار کر اس کو پورے جسم پر پھیر لینا چاہیے اس طرح تین مرتبہ کرنا چاہیے ۔

13. سونے سے پہلے آیتہ الکرسی بھی پڑھ لینی چاہیے یا کم از کم دس آیات تو ضرور پڑھ لینی چائیں ۔

14. ایسی چھت پر نہیں سونا چاہیے جس پر کوئی منڈیر وغیرہ نہ ہو ۔

15. اگر سوتے میں کوئی برا خواب نظر آئے تو تین بار أَعُوذُ بِاللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھ کر بائیں طرف تین مرتبہ تھتکار دے اور کروٹ بدل ہے ۔

16. جب نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ کسی برتن میں ڈالنے سے پہلے دھو لینا چاہیے

17. نیند سے بیدار ہو کر یہ دعا پڑھنی چاہیے ۔ الحَمْدُ لله الَّذِي أحْيَانا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وإليه النشور

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain