CHORON KO PAIDA KARNE ME KIYA MASLIHAT

 چوروں کے پیدا  کرنے  میں  کیا مصلحت  ؟


ایک بزرگ  تھے ، ان سے ایک  قفل بنانے  والے نے آکر  سوال کیا ، سوال یہ کیا کہ کفر (küfr)  بھی    اللہ نے پیدا (create) کیاہے ،  ایمان   بھی اللہ نے  پیدا  کیاہے ، طاعت بھی اللہ نے پیدا   کی ہے ، معصیت  بھی خدا  نے پیدا  (create) کی ہے ، ساری  یہ چیزیں  اللہ ہی نے پیدا (create) کی ہیں ، چور  بھی  اللہ تعالیٰ  نے  پیدا  (create) کیے ہیں ، ان کی چوری کا  فعل  بھی  خدائے تعالیٰ پیدا  کرتاہے ، تو اللہ تعالیٰ  نے  چوروں کو     کیوں پیدا (create) کیا ؟ توانھوں نے کہا کہ تجھے پالنے کے لیے ۔ وہ قفل بنانے والاتھا ۔ وہ بزرگ اس کو جانتے تھے ؛ اس لیے کہ اگر چور نہ ہوتے ، تو کون قفل خریدتا ۔ ارے قفل تو   اسی لیے خریدتے ہیں کہ چور  موجود ہیں ! ! اور چوریاں ہوتی ہیں ؛ اس لیے سب لوگ تالے لیتے ہیں ، دوکانوں پر  بھی مکانوں پر بھی _ اگر چور نہ ہوتے تو ساری  دوکانیں  کھلی  ہوتیں ، چوبیس گھنٹے کھلی ہوتیں ۔    کون بند کرنے کی مصیبت کرتا ۔   یوں ہی چھوڑ کرچلے جاتے ؛  لیکن    چوروں کا خطرہ  ہونے کی وجہ سے  لوگ بند کرتے ہیں ،  دوکانوں  کو  مقفل  کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ تیرے پالنے کے لیے اللہ نے انہیں پیدا (create) کیا ۔ 

ہرچیزمیں خداکی مصلحت ہوتی ہے ، اللہ نے اس پوری کائنات(universe) کو  ان اسباب ذرائع  اور  وسائل   کے اندر گھیررکھاہے ۔ اللہ ہر کام وقت پر کرتا ہے ۔ 


(واقعات پڑھئے اور عبرت لیجئے)


Comments