شرابی اور جوانری کے گھر میں کھانا کھانا کیسا ہے
*◆ شرابی اور جوانری کے گھر میں کھانا کھانا کیسا ہے؟؟؟◆*
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کی شرابی اور جوانری کے گھر پر کھانا کھانا کیسا ہے؟
بینوا و توجروا
*🔸المستفتی : محمد عمران رضوی از شاہجہانپور یوپی🔸*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ
*📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩*
شرابی اور جوانری کے یہاں نہ کھانا بہتر ہے خصوصاً عالم ومقتدا کو، اور فتویٰ اسی پر ہے کہ جب تک کسی خاص مال کی حرمت معلوم نہ ہو منع نہیں۔فتاویٰ ہندیہ میں ہے : به ناخذ مالم نعرف شیئا حرام بعینه ۔ ترجمہ:ہم اسی کو لیتے ہیں جب تک کسی معین شیئ کا حرام ہونا ہمیں معلوم نہ ہو۔ ( ج5/ کتاب الکراہیۃ ، الباب الثانی عشر، صفحہ 342) فتاویٰ رضویہ میں ہے : سود خوار، بے نمازی، شرابی، مخنث کسی کے ساتھ کھانا نہ چاہئے خصوصا شرابی کہ اس کے ہاتھ اور منہ پاک ہونے کا کچھ اعتبار نہیں۔ ( جلد 21/ صفحہ 674)۔
Comments
Post a Comment