نماز جنازہ میں سلام پھیرتے وقت کچھ لوگ ایک ہاتھ چھوڑتے ہیں اور کچھ لوگ دونوں ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں شرع کے نزدیک صحیح طریقہ کیا ہے؟؟

 *‭‮‭‮◆ نماز جنازہ میں سلام پھیرتے وقت کچھ لوگ ایک ہاتھ چھوڑتے ہیں اور کچھ لوگ دونوں ہاتھ چھوڑ دیتے ہیں  شرع کے نزدیک صحیح طریقہ کیا ہے؟؟ ◆*

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
علماء کرام کے بارگاہ میں سوال عرض ہے کہ
نماز جنازہ میں سلام پھیرتے وقت کچھ لوگ ایک ہاتھ چھوڑتے ہیں اور کچھ لوگ دونوں ہاتھ چھوڑدیتے ہیں  شرع کے نزدیک صحیح طریقہ کیا ہے؟جواب عنایت فرمائیں
 
*🔸محمد اشتیاق رسول نوابگنج بھرائچ🔸*
〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰〰
*وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ*
*📝الجواب بعونہ تعالیٰ⇩*
*_🎗چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کوئی دُعا پڑھے دونوں ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے۔فتاویٰ رضویہ میں ہے : ہاتھ باندھنا سُنّت اس قیام کی ہے جس کے لئے قرار ہو،کما فی الدر المختار وغیرہ امن الاسفار۔(جیساکہ درمختار وغیرہ کتابوں میں ہے۔) سلام وقتِ خروج ہے اُس وقت ہاتھ باندھنے کی طرف کوئی داعی نہیں، توظاہر یہی ہے کہ تکبیر چہارم کے بعد ہاتھ چھوڑ دیاجائے۔( جلد 9 صفحہ 194) بہار شریعت جلد اول میں ہے : چوتھی تکبیر کے بعد بغیر کوئی دُعا پڑھے ہاتھ کھول کر سلام پھیر دے ( حصہ 4 صفحہ 835)۔_*

*🔹واللہ تعالیٰ اعلم🔹*

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain