CHORON KO PAIDA KARNE ME KIYA MASLIHAT
چوروں کے پیدا کرنے میں کیا مصلحت ؟ ایک بزرگ تھے ، ان سے ایک قفل بنانے والے نے آکر سوال کیا ، سوال یہ کیا کہ کفر (küfr) بھی اللہ نے پیدا (create) کیاہے ، ایمان بھی اللہ نے پیدا کیاہے ، طاعت بھی اللہ نے پیدا کی ہے ، معصیت بھی خدا نے پیدا (create) کی ہے ، ساری یہ چیزیں اللہ ہی نے پیدا (create) کی ہیں ، چور بھی اللہ تعالیٰ نے پیدا (create) کیے ہیں ، ان کی چوری کا فعل بھی خدائے تعالیٰ پیدا کرتاہے ، تو اللہ تعالیٰ نے چوروں کو کیوں پیدا (create) کیا ؟ توانھوں نے کہا کہ تجھے پالنے کے لیے ۔ وہ قفل بنانے والاتھا ۔ وہ بزرگ اس کو جانتے تھے ؛ اس لیے کہ اگر چور نہ ہوتے ، تو کون قفل خریدتا ۔ ارے قفل تو اسی لیے خریدتے ہیں کہ چور موجود ہیں ! ! اور چوریاں ہوتی ہیں ؛ اس لیے سب لوگ تالے لیتے ہیں ، دوکانوں پر بھی مکانوں پر بھی _ اگر چور نہ ہوتے تو ساری دوکانیں کھلی ہوتیں ، چوبیس گھنٹے کھلی ہوتیں ۔ کون بند کرنے کی مصیبت کرتا ۔ یوں ہی چھوڑ کرچلے جاتے ؛ لیکن چوروں کا خطرہ ہونے کی وجہ سے لوگ بند کرتے ہیں ، دوکانوں کو مقفل کرتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ