TARAVEH KE MASAIL
بلا عذر بیٹھ کر نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: [16] تراویح بیٹھ کر پڑھنا بلا عذر مکروہ ہے، بلکہ بعضوں کے نزدیک تو ہوگی ہی نہیں۔ [درمختار]
🔹 کیا مقتدی کے لیے بیٹھے رہنا جائز ہے؟
مسئلہ: [17] نماز تراویح میں مقتدی کے لیے یہ جائز نہیں کہ بیٹھا رہے، جب امام رکوع کرنے کو ہو تو کھڑا ہو جائے، کہ یہ منافقین سے مشابہت ہے۔ [غنیۃ المتملي شرح منیۃ المصلي]
🔹 اگر کسی وجہ سے نماز تراویح فاسد ہو جائے تو؟
مسئلہ: [18] اگر کسی وجہ سے نماز تراویح فاسد ہو جائے تو جتنا قرآن مجید ان رکعتوں میں پڑھا ہے، اعادہ کریں، تاکہ ختم میں نقصان نہ رہے۔ [عالم گیری]
🔹 کیا نماز تراویح میں بلند آواز سے "بسم اللہ شریف" پڑھنا سنت ہے؟
مسئلہ: [19] نماز تراویح میں ایک بار "بسم اللہ شریف" بلند آواز سے پڑھنا سنت ہے، اور ہر سورت کی ابتدا میں آہستہ پڑھنا مستحب، اور یہ جو آج کل بعض جُہال نے نکالا ہے کہ ایک سو چودہ بار بسم اللہ بلند آواز سے پڑھی جائے، ورنہ ختم نہ ہوگا، مذہبِ حنفی میں بے اصل ہے۔
🔹 ختم قرآن کریم میں "قُلْ هُوَ اللّٰهُ" تین بار پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: [20] متاخرین نے ختم تراویح میں تین بار "قُلْ هُوَ اللّٰهُ" پڑھنا مستحب کہا، اور بہتر یہ ہے کہ ختم کے دن پچھلی رکعت میں "الٓمّٓۚ سے الْمُفْلِحُوْنَ" تک پڑھے۔
🔹 موجودہ حالات میں شبینہ پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: [21] شبینہ کہ ایک رات کی تراویح میں پورا قرآن پڑھا جاتا ہے، جس طرح آج کل رواج ہے کہ کوئی بیٹھا باتیں کر رہا ہے، کچھ لوگ لیٹے ہیں، کچھ لوگ چائے پینے میں مشغول ہیں، کچھ لوگ مسجد کے باہر حقہ نوشی کر رہے ہیں، اور جب جی میں آیا؛ ایک آدھ رکعت میں شامل بھی ہوگئے، یہ ناجائز ہے۔
[ماخوذ از بہار شریعت، جلد اول، حصہ چہارم، تروایح کا بیان]
Comments
Post a Comment