KIN CHEEZON SE ROZA TOOT JATA HAI

  جن چیزوں سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔


     مسئلہ: [34] روزہ میں دانت اکھڑوایا، اور خون نکل کر حلق سے نیچے اُترا، اگرچہ سوتے میں ایسا ہوا تو اس روزہ کی قضا واجب ہے۔ [رد المحتار]


     مسئلہ: [35] مبالغہ کے ساتھ استنجا کیا، یہاں تک کہ حُقنہ [کسی دوا کی بتی یا پچکاری پیچھے کے مقام میں چڑھانا تاکہ پاخانہ آ جائے] رکھنے کی جگہ تک پانی پہنچ گیا، روزہ جاتا رہا اور اتنا مبالغہ چاہیے بھی نہیں کہ اس سے سخت بیماری کا اندیشہ ہے۔ [در مختار]


     مسئلہ: [36] دماغ یا شِکم کی جھلّی تک زخم ہے، اس میں دوا ڈالی، اگر دماغ یا شِکم تک پہنچ گئی؛ روزہ جاتا رہا، خواہ وہ دوا تَر ہو، یا خشک اور اگر معلوم نہ ہو کہ دماغ یا شکم تک پہنچی یا نہیں اور وہ دوا تَر تھی، جب بھی روزہ جاتا رہا اور خشک تھی تو روزہ نہیں گیا۔ [عالم گیری]


     مسئلہ: [37] حُقنہ [کسی دوا کی بتی یا پچکاری پیچھے کے مقام میں چڑھانا تاکہ پاخانہ آ جائے۔] لیا، یا نتھنوں سے دوا چڑھائی، یا کان میں تیل ڈالا، یا تیل چلا گیا؛ روزہ جاتا رہا، اور پانی کان میں چلا گیا یا ڈالا تو نہیں۔ [عالم گیری]


     مسئلہ: [38] کلی کر رہا تھا، بلا قصد پانی حلق سے اُتر گیا، یا ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا؛ روزہ جاتا رہا، مگر جب کہ روزہ ہونا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹےگا، اگرچہ قصداً ہو۔ یوں ہی کسی نے روزہ دار کی طرف کوئی چیز پھینکی، وہ اُس کے حلق میں چلی گئی؛ روزہ جاتا رہا۔ [عالم گیری]


[ماخوذ از بہار شریعت، جلد اول، حصہ پنجم، روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان

Comments

Popular posts from this blog

Huzoor sallallahu alaihi wasallam ke bare me

allah ta aala naraz ho to kiya hota hai

Nabi aur rasool kise kahte hain