سوال.۔۔۔۔مقتدی کی کتنی قسمیں ہیں
سوال.۔۔۔۔مقتدی کی کتنی قسمیں ہیں
جواب. : مقتدی کی چار قسمیں ہیں :
(۱) مدرک۔
(۲) لاحق۔
(۳) مسبوق۔
(۴) لاحق مسبوق۔
*مدرک* اسے کہتے ہیں جس نے اوّل رکعت سے تشہد تک امام کے ساتھ پڑھی، اگرچہ پہلی رکعت میں امام کے ساتھ رکوع ہی میں شریک ہوا ہو۔
*لاحق* وہ کہ امام کے ساتھ پہلی رکعت میں اقتدا کی مگر بعد اقتدا اس کی کل رکعتیں یا بعض فوت ہوگئیں ، خواہ عذر سے فوت ہوں ، جیسے غفلت یا بھیڑ کی وجہ سے رکوع سجود کرنے نہ پایا، یا نماز میں اسے حدث ہوگیا یا مقیم نے مسافر کے پیچھے اقتدا کی یا نماز خوف میں پہلے گروہ کو جو رکعت امام کے ساتھ نہ ملی، خواہ بلا عذر فوت ہوں ، جیسے امام سے پہلے رکوع سجود کرلیا پھر اس کا اعادہ بھی نہ کیا تو امام کی دوسری رکعت، اس کی پہلی رکعت ہوگی اور تیسری دوسری اور چوتھی تیسری اور آخر میں ایک رکعت پڑھنی ہوگی۔
*مسبوق* وہ ہے کہ امام کی بعض رکعتیں پڑھنے کے بعد شامل ہوا اور آخر تک شامل رہا۔
*لاحق مسبوق* وہ ہے جس کی کچھ رکعتیں شروع کی نہ ملیں ، پھر شامل ہونے کے بعد لاحق ہوگیا۔
(بہار شریعت، ح: ٣، ص: ٥۹۰، مطبوعہ المکتبۃ المدینۃ)
Comments
Post a Comment