JO KISI MUSALMAN BHAI KI MADAD KARTA ALLAH TA AALA USKI MADAD FARMATA HAI
ہمیں چاہیے کہ اگر کسی مسلمان کو پریشانی یا کسی مصیبت میں مبتلا دیکھیں اور اس کی حاجت پوری کرنے کی استطاعت رکھتے ہوں تو اس کی مشکلات دور کرنے کی کوشش کریں۔ جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی حاجتوں کو پورا کرتا ہے تو وہ اللہ پاک کا پسندیدہ بندہ بن جاتا ہے اور اللہ کریم غیب سے اس کی حاجات کو پورا فرماتا ہے۔ وہ شخص بڑا ہی خوش نصیب ہے جو محتاجوں کی مدد کرتا، غریبوں کی داد رسی کرتا، غمگینوں کی غمگساری اور پریشان حالوں کی پریشانی دور کرتا ہے۔ اللہ پاک ہمیں بھی اس کے بندوں کی خبر گیری کرنے اور ان کی مشکلات حل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
Comments
Post a Comment