دیہات میں جمعہ جائز کیوں نہیں ہے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ دیہات میں جمعہ جائز کیوں نہیں ہے اس پر کوئی حدیث شریف پیش فرمائیں سائل صبغت اللہ نظامی وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ الجواب دیہات میں جمعہ اس لئے جائز نہیں ہے کہ حدیث شریف میں ہے قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم خمستہ لا جمعتہ علیھم المراتہ والمسافر والعبد الصبی واھل البادیتہ یعنی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جمعہ عورت مسافر غلام بچے اور گاؤں والے ان پانچ لوگوں پر جائز نہیں ہے،،، طبرانی شریف،72 دوسری حدیث میں ہے لا جمعتہ ولا تشریق الافی مصر جامع بیہقی شریف کتاب الجمعہ 179 یعنی، جمعہ اور تشریق نہیں ہے مگر شہر میں،،، ائمہ احناف نے ان احادیث کریمہ کی روشنی میں فرمایا کی دیہات میں نماز جمعہ جائز نہیں ہے،،،